• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی شادیاں ’’طلاق‘‘ کا باعث بنتی ہیں

مہنگی شادیاں ’’طلاق‘‘ کا باعث بنتی ہیں

آج کل نوجوان جوڑوں میں مہنگی ترین شادی کرنے کا رجحان کافی بڑھ گیا ہے۔ ایک نئے سروے سےیہ بات سامنے آئی ہے کہ مہنگی شادیاں ’طلاق‘ کا باعث بنتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو امریکی محققین نے ریسرچ کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ شادی پر حد سے زیادہ خرچ کرنے کے نتیجے میں طلاق سامنے آتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگنی پر پہنائی جانے والی انگوٹھی جتنی زیادہ مہنگی ہوگی اتنی ہی کم شادی چل سکے گی۔

مہنگی شادیاں ’’طلاق‘‘ کا باعث بنتی ہیں

امریکی یونیورسٹی ’ایموری‘ کے محققین ’اینڈریو فرانسس ٹین‘ اور ’ہیوگو ایم میلون‘ نے امریکا میں ایک سروے کیا جس میں انہوں نے 3 ہزار شادی شدہ جوڑوں سے گفتگو کی جس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ شادی کی مدت اور شادی کے مراحل پر خرچ کی جانے والی رقم کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔

تحقیق کے مطابق جن شادیوں میں 3 لاکھ سے 6 لاکھ روپے تک کا خرچہ کیا گیا تھا وہ زیادہ کامیاب رہی ہیں بہ نسبت ان شادیوں کے جن میں تقریبا 13 لاکھ اور اس سے زائد کا خرچہ کیا گیا تھا۔

مہنگی شادیاں ’’طلاق‘‘ کا باعث بنتی ہیں

اس کے علاوہ تحقیق میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ شادی سے قبل منگنی پر پہنائی جانے والی انگوٹھی جتنی زیادہ مہنگی ہوگی اتنی ہی کم شادی کی مدت ہوگی۔

اس تحقیق کے بعد نئے جوڑوں کی جانب سے ایک نیا رجحان سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کم سے کم خرچہ کریں گے جبکہ شادی کے بعد گھومنے جانے کے لیے کسی بہترین جگہ کا انتخاب کریں گے۔

تازہ ترین