• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاکلیٹی ہیرو راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑے 6برس بیت گئے


ستر کی دہائی میں بالی وڈ فلموں میں اپنے کردار کو منفرد انداز سے لازوال بنانے والے رومانٹک ہیرو راجیش کھنہ کوآج اپنے مداحوں سے بچھڑے6 برس بیت گئے ہیں۔

راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑے 5برس بیت گئے

ساٹھ کے عشرے کے آخر میں فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے عظیم اداکار مشرقی پنجاب کے شہر امرتسر میں انتیس دسمبر انیس سو بیالیس میں پیدا ہوئے جن کا اصل نام جیتن کھنہ تھا۔

اپنی ابتدائی فلموں بہاروں کے سپنے ، راز اور عورت سے ہی انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوگئی اور اس کے بعد وہ انیس سو اکانوے میں فلمی دنیا چھوڑنے تک سینما اسکرین پر چھا ئے رہے۔

فلم خاموشی میں ان کے کردار کو بیحد سراہا گیا اور نقادوں نے بھی انہیں بھارتی سینما اور ہندی فلموں کا پہلا سپر اسٹار قرار دے دیا۔ انہوں نے انیس سو تہتر میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی جن سے ان کے دو بیٹیاں ٹوئنکل کھنہ اور رنکل کھنہ ہیں تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انیس سو چوراسی میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

راجیش کھنہ کو مداحوں سے بچھڑے 5برس بیت گئے

راجیش کھنہ نے انیس سو اکانوے میں فلمی دنیا چھوڑ کر سیاست کا آغاز کیا اور کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے اور رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے۔

بالی ووڈ فلموں میں کامیابی کی ضمانت تسلیم کئے جانیوالے سپرسٹار راجیش کھنہ خود تو انہتر برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تاہم ان کا بے مثال فن صدیوں بعد تک انکے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہے گا۔

تازہ ترین