• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب : خواتین ڈرائیورزکیلئے زنانہ جیلوں کی تیاری

سعودی عرب : خواتین ڈرائیورزکیلئے زنانہ جیلوں کی تیاری

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت کے بعدٹریفک کی خلاف ورزیوں پر سزائوںکیلئےزنانہ جیلوں کی تعمیرات کے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔

سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت مل چکی ہے اور سعودی عرب کی شاہراہوں پر دوڑتی گاڑیوں میں خواتین ڈرائیور دیکھی جا رہی ہیں لیکن خواتین کو ٹریفک کی خلاف ورزیوں پرسزا بھی بھگتنا ہوگی ،اس سلسلے میں زنانہ حراست خانے بنائے جا رہے ہیں لیکن ان کی تعمیرات مکمل ہونے تک ایسی خواتین کو جنہوں نے ٹریفک کی خلاف ورزیوںکا ارتکاب کیا ہواصلاح خانے بھیجا جائیگا۔

کوئی خاتون نشے کی حالت میں، خواب آورا دویہ کے استعمال کے بعد گاڑی چلائے گی یا ٹائر اسکریچنگ ،مخالف سمت میں گاڑی چلائے یا سگنل توڑے اور اس کے نتیجہ میں کسی کی موت کی صورت میں ایسی خاتون ڈرائیور کو زنانہ جیل کی تعمیر تک اصلاح خانہ بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین