• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد


یوں تو آپ نے تیراکی کے کئی مقابلے دیکھوں ہوں تاہم چین میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں درجنوں یا سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تیراکی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

چین میں دریا پر تیراکی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے علاوہ چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے4ہزار7سو افراد نے بھرپور حصہ لیا اور ماہرانہ انداز میں تیراکی کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حریفوں سے آگے نکلتے نظر آئے بلکہ سوئمنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی۔

واضح رہے ہر سال کی طرح اس بھی منعقد کئے گئے اس مقابلے کا انعقاد کئی سالوں سے کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں اور گرمی کو دور بھگاتے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔

تازہ ترین