• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز اورمریم کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

نواز اورمریم کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی سزاؤں کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی۔

لاہورہائیکورٹ میں یہ درخواست اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قانون غیر مؤثر ہو چکا ہے، اس کے تحت سزا نہیں دی جا سکتی تھی۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی اکبر قریشی کل 19 جولائی کو کیس کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین