آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نےجون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال کر دی، درخواست میں کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بجھوائی گئی درخواست کے مطابق جون میں کل 12ارب 91کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر لاگت66ارب روپے سے زیادہ لاگت آئی ۔

درخواست کے مطابق جون میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 4روپے 99پیسے لگایا گیا تھا جو حتمی اعداد و شمار مرتب ہونے پر 5روپے 69پیسے فی یونٹ رہا ۔

نیپرا جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 70 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر 24جولائی کو عوامی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں