• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران خان کو نیب نے آج طلب کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نیب پشاور نے آج طلب کرلیا ، نیب کے پی کے نے انہیں ہیلی کاپٹر کیس میں طلب کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر 74 گھنٹے استعمال کرنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔

نیب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نیب آفس میں عمران خان سے ہیلی کاپٹرکےاستعمال کے بارے میں سوالات پوچھے جائیں گے۔

تازہ ترین