• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف صدیقی سردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

رؤف صدیقی سردارشیر محمد رند کے حق میں دستبردار

نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213پر ایم کیو ایم پاکستان کے رؤف صدیقی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سردار شیر محمد رند کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے امیدوار عبدالرؤف صدیقی، جی ڈی اے کے سردار شیر محمد رند اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے ڈاکٹر قادر مگسی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔

رؤف صدیقی نے منو آباد میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے امیدوار کےحق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے بعد آصف زرداری کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین