• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گرے ہوئے تاروں سے چھو کربچہ جاں بحق

لاہور: گرے ہوئے تاروں سے چھو کربچہ جاں بحق

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں 7سالہ بچہ بجلی کے گِرے ہوئے ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر جاں بحق ہو گیا۔

تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق حادثہ شاہی روڈ کے قریب رہائشی علاقے میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہائی وولٹیج تار گلی میں گِرے ہوئے ہیں ۔

بجلی کے گرے ہوئے تاروں کی جانب 7 سالہ بچہ حسنین بھاگتا ہوا آتا ہے اور حادثے کا شکار ہوجاتا ہے، بچے کی لاش فوری طور پر اسپتال منتقل کی گئی۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے تھانہ شالیمار کے باہر لیسکو حکام کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین