• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے اتوار بازار میں لگی آگ بے قابو ہوگئی


اسلام آباد کے اتوار بازار میں لگی آگ تیزہواؤں کے باعث بے قابو ہوگئی، ریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا، آگ کے باعث درجنوں اسٹالز جل کر تباہ ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار بازار میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ اور پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ یو پی ایس کے شاٹ سرکٹ سے لگی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 اور پاک بحریہ سے مدد طلب کرلی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی اسلام آباد کی درخواست پر پاک بحریہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین