• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صدر سینٹر میں نقب زنی، 11 دکانیں لوٹ لی گئیں

کراچی: صدر سینٹر میں نقب زنی، 11 دکانیں لوٹ لی گئیں

کراچی کے تجارتی مرکز صدر میں قائم صدرسینٹر میں رات گئے نقب زنی کی واردات ہوئی جس کے دوران 8 ملزمان 11دکانوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے کر ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی میں تالا توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا، رات گئے ڈاکو صدر سینٹر میں واقع دکانوں کو لوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، نقب زنی کی واردات رات 3 بجے کے قریب کی گئی۔

مارکیٹ کے چوکیدار کو ملزمان نے رسیوں سے قابو میں کیا اور رات بھر دکانوں کے تالے کاٹ کر صبح سویرے فرار ہوگئے۔

مارکیٹ چوکیدارکے مطابق 8 ملزمان مارکیٹ کے پچھلے حصے سے اندر داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اسے رسیو ں سے باندھ دیا۔

صبح سویرے دکان دار جب دکانیں کھولنے کے لیے مارکیٹ پہنچے تو انہوں نے تالے ٹوٹے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے سستی دکھائی۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمر شاہد کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 11 دکانوں کے تالے توڑ کر 8لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور نقدی چوری کرلی۔

مارکیٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں ہیں، مارکیٹ کے چوکیدار سے بھی تفتیش کی جاری ہے جبکہ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تازہ ترین