• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو ملکی سیاست سے ناواقف ہیں، فواد چوہدری

 بلاول بھٹو ملکی سیاست سے ناواقف ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں نووارد تو ہیں ہی وہ ملکی سیاست سے یکسر ناواقف بھی ہیں۔

لالہ موسیٰ میں کی گئی بلاول بھٹو کی گفتگو کا کرارا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ بلاول کاکسی نام نہاد سازش کی جانب اشارہ مضحکہ خیز اورسطحی سوچ کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے والد نے شفافیت کا مطالبہ کرنے کی بجائے انتخابات آلودہ کرنے والی جماعت کا ساتھ دیا۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی پی چیئرمین میں دم ہے تو زرداری کو روک لیں،وہ آج بھی بھٹو کی پارٹی کو نوازشریف کی پالیسیوں کے تابع بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ انتخابات میں شفافیت پربات کرنے سے قبل بلاول نوازشریف کا ساتھ دینے پرقوم سے معافی مانگیں۔

فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بدنام زمانہ’مفاہمت‘ کے بغیر حکومت سنبھالیں گے، پی ٹی آئی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نہیں ڈالنے دے گی،قوم کا فیصلہ ہم تسلیم کریں گے۔

تازہ ترین