• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ خان ممبئی کی سڑکوں پر سیر کیلئے نکل آئے؛ویڈیو وائرل


لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کنگ خان اگر راہ چلتے دکھ جائیں تو یقیناًان کے مداح خوشی سے دیوانے ہوجائیں۔

شاہ رُخ خان ممبئی کی سڑکوں پر سیر کیلئے نکل آئے؛ویڈیو وائرل

کچھ ایسے ہی مناظر ممبئی میں اس وقت دیکھے گئے جب کنگ خان سڑک پر سیر کرنے میں مصروف تھے۔ جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب شاہ رُخ خان اپنی نئی آنے والی فلم زیروکی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ ان کےمداح کنگ خان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر حیران ہو رہے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم زیرو میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر نظر آئیں گے ۔

واضح رہے شاہ رُخ خان کی نئی آنے والی فلم زیرو اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی ۔


تازہ ترین