پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات احمد وقاص نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اڈیالا جیل میں ایک الگ کمرہ دیدیا گیا ہے ۔
پریس کانفرنس کے دوران نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ ان کو پلنگ ، میز ، کرسی ، اخبارات ، بستر کی چادر ، چھت کا پنکھا ، دو بریکٹ فین اور ٹوائلٹ کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے لیے خصوصی باورچی ہے ، ان کا معائنہ پی آئی سی کے ڈاکٹر کرتے ہیں ، صحت تسلی بخش ہے ۔
احمد وقاص نے میڈیا کو بتایاکہ نوازشریف کو کھجوریں ، پھل ، سلاد سمیت تجویز کردہ کھانا دیا جاتا ہے جس میں قیمہ بھی شامل ہے ۔