• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت نہیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت نہیں

نادرا حکام نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی اجازت نہیں ہوں گی ،عام انتخابات2018ء میں ووٹ ڈالنے کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کو وطن آنا ہوگا ۔

نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردیدکردی ہے ۔

حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے وطن واپس آنا ہوگا اور وہی پاکستانی صرف ووٹ ڈال سکتیں گے جو رجسٹرڈ ووٹرز ہوں گے ۔

نادرا حکام کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔

سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیکشن کے بعد مقرر کی ہے

تازہ ترین