• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم نےقبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا

ایم کیوایم نےقبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگادیا ہے ۔

کراچی میں خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کی اور قبل از انتخابات دھاندلی کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور ایسا ماحول پیدا کیا جارہا ہےجس سے کراچی کا ووٹر گھر پر بیٹھے پر مجبور ہوجائےگا۔

خالد مقبول صدیقی اور عامر خان نے کہا کہ انتظامیہ پہلے جلسوں کے اجازت نامے جاری کرتی ہے اور پھر منسوخ کردیتی ہے ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں دبئی سے آئے نام نہاد لیڈر کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین