• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیرڈ گیمز میں میرے کردار کی کترینہ کیف سے مماثلت ہے لیکن ان سے متاثر نہیں، الناز نوروزی

اسکیرڈ گیمز میں میرے کردار کی کترینہ کیف سے مماثلت ہے لیکن ان سے متاثر نہیں، الناز نوروزی

ممبئی ( نیوز ڈیسک) حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز اسکیرڈ گیمز میں زویا مرزا کا کردار ادا کرنے والی الناز نوروزی کو ایک دم شہرت دلادی،ویب سیریز کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے بڑے پیمانے پرپسندیدگی ملی ہے۔تاہم ایرانی اداکارہ کو اپنے کردار اور کرن وہی کے کردار کے ساتھ اس کے تعلق کو سلمان خان اور کترینہ کیف کے رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات، ہٹ اینڈ رن کیس اور ان کی غیر واضح قومیت کے مضبوط حوالے رکھنے کا جائزہ لینے کی توقع نہیں تھی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے تمام تنازعات کے بارے میں بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں سیریز یا کتاب کے مصنف کا کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ تھا، میرے خیال میں یہ اتنا اہم نہیں، میری پرورش جرمنی میں ہوئی جہاں پردہ سیمیں پرسب کا اظہار رائے کی آزادی تھی،اس لئے لوگوں کو اس بارے میں زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے۔اسکرپٹ پڑھتے ہوئے یا عکسبندی کے دوران ایک لمحہ کیلئے میرے ذہن میں نہیں آیا کہ میرے ڈائیلاگز سلمان خان اور کترینہ کیف کے تعلقات سے متعلق ہیں۔میں اپنے کردار میں بہت زیادہ ڈوبی ہوئی تھی، مجھے اداکاری کی فکر تھی اور اپنی ہندی کو درست کررہی تھی، اس لئے میں نے اس کی پروا نہیں کی کہ کردار کہاں سے متاثر ہوکر بنایا گیا،ان حوالوں کا مجھے اس وقت علم ہوا جب میں نے ان کے بارے میں پڑھا۔ویب سیریز اسکریڈ گیمز کافی حد تک حقیقی زندگی سے قریب تر ہے اور میرے کردار کے ساتھ بھی کافیبدقسمتی ہوتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ اس طرح کے مرد دنیا میں موجود ہیں اورخواتین کو ان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میرے کردار زویا کے ساتھ جو ہوا وہ کترینہ کیف یا ایشوریا رائے یا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، محض اس لئے کہ میرے کردار کی کچھ چیزیں کترینہ کیف کے ساتھ مشترک ہیں اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ یہ ان سے متاثر ہے۔سلمان خان کے ساتھ اشتہارات میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا میں انہیں ایک فرشتہ کے طور پر جانتی ہوں وہ تعلقات میں کیسے ہیں میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

تازہ ترین