• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی91ویں سالگرہ پرگوگل کا ڈوڈل تبدیل

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کی91ویں سالگرہ پرگوگل کا ڈوڈل تبدیل

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عظیم گلوکار مہدی حسن کے مداحوں نے گزشتہ روز ان کی 91ویں سالگرہ منا ئی، گائیگی میں منفرد مقام رکھنے والے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے گانے اورغزلیں آج بھی مقبول ہیں، اسی سلسلے میں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے شہنشاہ غزل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے گوگل کا ڈوڈل تبدیل کر دیا ۔ مہدی حسن نے 18 جولائی 1927 کو راجستھان کے ایک موسیقار گھرانے میں آنکھ کھولی تو کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہ بچہ ایک روز آسمان موسیقی کے افق پرچاند بن کر چمکے گا۔ قیام پاکستان کے بعد مہدی حسن اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے۔بچپن سے موسیقی کی تربیت حاصل کرنے والے مہدی حسن نے 1957 میں ریڈیو پاکستان سے سْرسنگیت کے سفر کا آغاز کیا۔لاتعداد کلاسیکی ونیم کلاسیکی گیت، فلمی نغمات اورغزلیں گائیں۔ غزل گائیکی میں انہیں ایسا کمال حاصل تھا کہ شہنشاہِ غزل کہلائے۔ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تمغہ حْسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سمیت متعدد ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیا۔چارسال قبل 13جون کو مہدی حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال سے موسیقی کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا وہ شاید کبھی پْر نہ ہو سکے لیکن ان کے گائے ہوئے رسیلے گیت اورسریلی غزلیں سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی رہیں گی۔

تازہ ترین