• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

سماجی رابطے کی پالیسی سےبالی ووڈ ستارے لاکھوں فالورز سے محروم


  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر نے بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کے لاکھوں فالورز جعلی نکلے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، سمیت کئی ستارے سوشل میڈیا پر خاصے فعال ہیں اور گاہے بگاہے اپنی مصروفیات و خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی پالیسی سےبالی ووڈ  ستارے لاکھوں فالورز سے محروم

ان ستاروں کے سوشل میڈیا پر کروڑوں پرستار ہیں لیکن اب ٹوئٹر کی پالیسی نے بڑے بڑے ناموں کے لاکھوں فالور پر قینچی چلادی۔

ٹوئٹر نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ غیر مؤثر یا کسی وجہ سے عارضی بند اکاؤنٹس کا صفایا کرے گا۔

اسی صفائی مہم نے امیتابھ بچن کو 4 لاکھ 24 ہزار، شاہ رخ خان کو 3 لاکھ 62 ہزار 141 اور سلمان خان کو 3 لاکھ 40 ہزار 884 فالورز سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کو بھی 3 لاکھ 54 ہزار 830 جعلی فالورز سے ہاتھ دھونا پڑا جب کہ دپیکا پڈوکون بھی 2 لاکھ 88 ہزار 298فالورز سے محروم ہو گئیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بولی وڈ اسٹارز کے فالورز میں کمی ہے، اس سے قبل بھی امیتابھ بچن سمیت کئی اداکاروں کے ٹوئٹرز فالورز میں کمی کی گئی تھی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین