• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا علی خان کےساتھ میراکوئی مقابلہ نہیں ہے، جھانوی کپور

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ان کے سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے اور انہیں بطور فلم بین سارا علی خان کی فلمیں دیکھنے کا انتظار ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے فلم ”دھڑک “ کے بعد ساؤتھ انڈین فلم سائن کرنے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی ساؤتھ انڈین فلم سائن نہیں کی ہے اور ابھی ان کی پہلی ترجیح فلم ”دھڑک“ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سارا علی خان کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے اور انہیں بطور فلم بین سارا علی خان کی فلمیں دیکھنے کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارا نے بہت بڑا وعدہ نبھایا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ خواتین کو ایک دوسرے کی ہمت اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔ فلم ”دھڑک“ جمعہ 20جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین