• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رُخ خان کی ممبئی کے سڑکوں پر سیرکرنے کی ویڈیو وائرل

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بولی وڈ کنگ خان اگر راہ چلتے دکھ جائیں تو یقیناًانکے مداح خوشی سے دیوانے ہوجائیں۔کچھ ایسے ہی مناظر ممبئی میں اس وقت دیکھے گئے جب کنگ خان سڑک پر سیر کرنے میں مصروف تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مناظر اس وقت دیکھے گئے جب شاہ رُخ خان اپنی نئی آنے والی فلم’زیرو‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ انکے مداح کنگ خان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر حیران ہو رہے تھے،جسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم’زیرو‘ میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جبکہ کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر نظر آئیں گے ۔ واضح رہے شاہ رُخ خان کی نئی آنے والی فلم’زیرو‘ اس سال کرسمس کے موقع پریعنی21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔
تازہ ترین