• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمسٹا ر ندیم 77ویں سالگرہ آج منائیں گے

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) لیجنڈری فلمسٹار ندیم 19 جولائی کواپنی77ویں سالگرہ منائیں گے۔ اداکار ندیم جو19جولائی1941کو آندھیراپردیش کے وجے واڑا میں پیدا ہیوئے۔ ان کا اصل نام نذیر بیگ ہے۔ وہ گلوکار کی حیثیت سے فنی سفر کاآغاز کرنا چاہتے تھے مگر قدرت نے انہیں اداکار کی حیثیت سے شناخت اور کامیابی بخشی۔ 1967میں انہوں نے فلم چکوری سےاپنے کیرئیر کا آغاز کیا ۔ اداکار ندیم نے اب تک لگ بھگ300 کےقریب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا اور پرڈیوس بھی کیں۔ 1974 میں ریلیز ہونے والی فلم آئینہ ان کے فنی کیرئیر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔ جس نے کراچی سرکٹ4سو ایک ہفتہ تک نمائش کا ریکارڈ قائیم کیا ۔ اداکار ندیم نے بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
تازہ ترین