• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے بیٹی کو ”بہترین“ قرار دے دیا

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بیٹی کو ”بہترین“ قرار دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے حال ہی میں اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کے ساتھ زیورات کے برینڈ کے اشتہار کی عکس بندی مکمل کی جس کی ایک منٹ اور 30سیکنڈ پر مشتمل وڈیو منظر عام پر آگئی ہے یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور ان کی بیٹی پہلی بار ایک ساتھ سکرین پر نظر آئے ہیں۔ امیتابھ بچن فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ اور ”براہماسترا“ میں نظر آئیں گے۔
تازہ ترین