• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں،کمل ہاسن

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار و سیاست دان کمل ہاسن نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر میں بہت خوش ہوں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمل ہاسن نے اپنی فلم ”ویشواروپ ٹو“ کی تشہیر کے لئے سلمان خان کے ٹی وی شو ”دس کا دم“ میں شرکت کی ،جس پر ان کا کہنا ہے کہ مجھے سلمان خان کے ساتھ شو کی عکس بندی کے دوران بہت مزہ آیا، انہوںنے کہا کہ بھائی وہ تو ایسا کافی عرصے کے بعد سلمان خان کے ساتھ ملاقات کر کے بہت اچھا لگا، فلم کی کاسٹ میں پوجا کمار، اندریا جریما، شیکھر کپور، راہول باس،جیدیپ اہلاوت اور وحیدہ رحمان شامل ہیں۔ فلم تامل ،ہندی اور تیلگو زبان میں10اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین