• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کانگو الرٹ جاری کر دیا

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کانگو الرٹ جاری کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں کانگو الرٹ جاری کر دیاہے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے سپر پائی وے مویشی منڈی سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی منڈیوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔شہر کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور و یٹرنری ڈاکٹر منڈی میں جانوروں کا معائنہ کریں گے۔ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والوںاور قصابوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے مویشی منڈی میں جانے والے افراد کو اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹر طاہر عزیز کے مطابق کانگو وائرس جانور میں مخصوص چیچڑ سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران پانچ افراد کانگو وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین