• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تیسرے مریض کو مصنوعی دل لگا دیا گیا

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تیسرے مریض کو مصنوعی دل لگا دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں تیسرے مریض کو مصنوعی دل لگا دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے رہائشی 57سالہ محمد بنارس کا دل انتہائی کمزور تھا جس پر مریض کے اہلخانہ کو مصنوعی دل لگانے کا مشورہ دیاگیا اور اہلخانہ کی رضامند ی کے بعد بدھ کو محمد بنارس کو مصنوعی دل لگا دیا گیا ۔اس سے قبل مریضہ نفیسہ میمن اور مریض نعیم بخاری کو مصنوعی دل لگایا گیا جن کی حالت بہتر ہے جبکہ مریضہ نفیسہ میمن نے باقاعدہ چلنا بھی شروع کر دیا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق امریکی سے آئی ٹرانسپلانٹ کی ماہر نرس ایبی گیل تربیت دینے اور تین مصنوعی دل لگانے کے بعد آئندہ دو روز میں اپنے وطن واپس چلی جائینگی جس کے بعد اگلے ہفتےادارے کے ماہرین کا مزید تین مصنوعی دل لگانے کا ارادہ ہے جس کیلئے مریضوں کو منتخب کیا جارہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق ہارٹ فیلئر پروگرام کے تحت مصنوعی دل لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اب وہ جاری و ساری رہے گا جبکہ پاکستان میں دل کی پہلی مکمل پیوند کاری قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 2019میں کی جائے گی ۔

تازہ ترین