• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈاکٹر محبوب حسین فپوآسا کے مرکزی صدر منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداراوں کو منتخب کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کی جامعات کے منتخب اساتذہ نے پنجاب یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین کو فپوآسا کا نیا مرکزی صدر منتخب کرلیا ہے۔ ڈاکٹر محبوب حسین پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر اور یونیورسٹی سینڈیکٹ کے ممبر ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی اےا یس اے کے تین مرتبہ جنرل سیکرٹری اور فپو آسا کے مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔ نئے عہدیدا روں کا انتخاب کرنے کے لئے پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ فپوآسا کے نئے مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر پشاور یونیورسٹی سے ڈاکٹر عارف خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ فپوآسا آئین کے تحت کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر جمیل کاظمی سندھ شاخ کےصدر ،پختونخوا سے زرعی یونیورسٹی پشاور کے ڈاکٹر اقبال منیر صدر بلوچستان یونیورسٹی کے ڈاکٹر احمد شاہ کاکڑ صدر بلوچستان چیئرمین ،اسلام آباد شاخ کیلئے ڈاکٹر سہیل یوسف صدر اور طلحہ احمد سیکریٹری منتخب ہوئے آزاد کشمیر شاخ کے صفدر عارف صدر منتخب ہو گئے۔

تازہ ترین