• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی میں غیر تدریسی عملے کے لیے انگریزی اور آئی ٹی تربیتی کورس کا انعقاد

داؤد یونیورسٹی میں غیر تدریسی عملے کے لیے انگریزی اور آئی ٹی تربیتی کورس کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے لوئر گریڈ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف (غیر تدریسی عملے) کی استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کے تیسرے مرحلے میں ملازمین کیلئے انگریزی زبان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) میں مہارت حاصل کرنے کیلئے 2؍ ماہ کے تربیتی کورس کا اہتمام کیا جو گزشتہ روز مکمل ہوا جس کا مقصد جامعہ کے شعبوں کے درمیان انگریزی زبان کا آسان استعمال اور کمپیوٹر پر تھا۔ جامعہ کے سیمینار ہال میں منعقد ہونے والی تقریب میں کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے 25؍ ملازمین کو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی اور پرو وائس چانسلر پیر روشن دین شاہ راشدی نے کورس مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ اس موقع پر رجسٹرار سید وقار حسین شاہ ، ڈین آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کورآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین