• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ہفتہ طلبہ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ہفتہ طلبا کی افتتاحی تقریب پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر میں منعقد کی گئی،تقریب کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کیا,تقریب میں مشعل روشن کرنے سے لے کر میسکوٹ پریڈ اور تھیم شرٹس پریزنٹیشن جیسی سرگرمیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔دو ہفتے تک جاری رہنے والی ہفتہ طلبا کی ان تقریبات میں موسیقی,کھیلوں اور بیت بازی سمیت اکیاون مقابلے شامل ہیں جن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور اس سے ملحقہ کالجوں کے پانچ ہزار طلبا کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین