• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر:یورپی پارلیمنٹ نے اپنے ارکان کیلئے رپورٹ جاری کردی

مسئلہ کشمیر:یورپی پارلیمنٹ نے اپنے ارکان کیلئے رپورٹ جاری کردی

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپی پارلیمنٹ نے اپنے ممبران اور ان کے سٹاف کی آگاہی کے لئے مسئلہ کشمیرپر رپورٹ جاری کردی ہے ۔ یہ رپورٹ پارلیمنٹ کی اپنی ویب سائٹ یوروپرل۔یوروپا۔ای یو پر At a glance کے نام سے جاری کی گئی ہے ۔ جسے " کشمیر ۔ جھگڑوں کے 70 سال" کا عنوان دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مسئلہ کشمیر کے آغاز سے لیکر اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق زید الرعد الحسین کی جانب سے جون 2018 کی رپورٹ تک کے واقعات شامل ہیں ۔جس میں کشمیر میں انڈین فورسز کے طاقت کے غلط استعمال ، اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ کشمیر کی موجودہ زمینی تقسیم کے باوجود انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم نہیں ہو سکی۔ اس رپورٹ کے اجرا پر کشمیر کونسل ای یو کے سربراہ علی رضا سید نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی میڈیا پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی لیکن اس رپورٹ کے پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر آنے سے ان لوگوں کو مزید آگاہی ملے گی جو اس مسئلے کو غیر جانبدارانہ انداز سے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین