• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت :12سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 17افراد کو سزا

لندن( نیوز ڈیسک) بھارت کی ایک عدالت نے گزشتہ روز چنائی شہرمیں ایک 12سالہ لڑکی کی7 ماہ تک عصمت دری کرتے رہنےکے الزام میں17افراد کو سزا سنادی، پولیس کے مطابق ملزمان میں اپارٹمنٹ بلاک کے جہاں لڑکی رہتی تھی سیکورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹرز اورپلمبرز شامل ہیں۔ گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ23 سے66 سال تک عمر کے ملزمان لڑکی کو منشیات دے کر بلاک کے ایک خالی اپارٹمنٹ میں لے گئے اور وہاں اسے زیادتی کانشانہ بنایا بھارتی میڈیا نے بھی خبر دی تھی کہ ملزمان لڑکی کو تہہ خانے ،ٹیرس، جم اورعوامی ریسٹ رومز میں لے جاتے رہے، بھارت میں خواتین سے زیادتی کرہ ارض پرحقوق انسانی کی سب سے بڑی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے۔ٹائمز آف انڈیا نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاتھا کہ ایک66سالہ لفٹ آپریٹر لڑکی کو کمپلیکس جہاں زیادہ تر اپارٹمنٹس خالی پڑے ہیں ایک خالی اپارٹمنٹ میں اور اس کوزیادتی کانشانہ بنایا ،کہاجاتا ہے کہ اس کے بعد وہ کمپلیکس سے باہر کے دیگر لوگوں کوساتھ لایا اور لڑکی سے زیادتی کی فلم بنائی لوکل میڈیا نے خبر دی تھی کہ 23 سے66 سال تک عمر کے ملزمان لڑکی کو چاقو دکھا کر دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو اس بارے میں بتایا تو وہ اس کے ساتھ کی جانے والی زیادتی کی ویڈیو جاری کردیں گے،لڑکی نے دہلی سے آنے والی اپنی بہن کو اس واقعے سے آگاہ کیاجس پر ٹائم آف انڈیا کے مطابق اس واقعے کامقدمہ درج کرایاگیاجس پر پولیس نے دو دن کے اندر ملزمان کو عصمت دری ، اقدام قتل اور مجرمانہ طورپر ڈرانے دھمکانے کے الزام میںگرفتار کرلیا،ہندوستان ٹائمز کے مطابق شہر کے ہائیکورٹ کی سیڑھیوں پر ملزمان نے وکلا پر حملہ کردیا جس کے مدراس ہائیکورٹ کے وکلا کی ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی وکیل ملزمان کی پیروی کیلئے پیش نہیں ہوگا۔

تازہ ترین