• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم نیو نازی گروپ کے قائد کرسٹوفر لیتھ گو کو8سال قید کی سزا

کالعدم نیو نازی گروپ کے قائد کرسٹوفر لیتھ گو کو8سال قید کی سزا

لندن( سعید نیازی) کالعدم نیو نازی گروپ نیشنل ایکشن کے قائد کرسٹوفر لیتھ گو کوگزشتہ روز8سال قید کی سزا سنادی گئی، 32 سالہ کرسٹوفر لیتھ گو کو پولیس نے لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ روزی کوپر اورایک خاتون پولیس افسر کے قتل کی سازش کے حوالے سے تفتیش کیلئے حراست میں لیاتھا، یہ واقعہ لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جو کاکس کو ان کے حلقے باٹلے اورسپین میں نیونازی تھومس مائر کی جانب سے فائرنگ کرکے اور خنجر مار کر ہلاک کئے جانے کے ایک سال بعد سامنے آیا تاہم رابی مولین نے رازمنکشف کردیا جس کی وجہ سے یہ سازش ناکام بنادی گئی، قتل کی یہ سازش تیار کرنے اوردہشت گردی میں ملوث ہونے اور ایک پولیس افسر کو دھمکی دینے کے الزام میں لنکاشائر کے علاقے سکیلمر سڈیل کے 23 سالہ جیک رنشا کو مجرم قرار دیاگیا ۔اسے 2016 میں نسلی منافرت پر مبنی تقریریں کرنے کے الزام میں بھی سزا سنائی گئی ۔کرسٹوفر لیتھ گو پر جوکاکس کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں نیشنل ایکشن کو وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم قرار دئے جانے کے باوجود اس کارکن ہونے اوررکن پارلیمنٹ کوپر کے قتل کی ترغیب دینے کابھی الزام تھا، اولڈ بیلی کی عدالت کی جیوری نے 20گھنٹے کی سماعت کے بعد نیشنل ایکشن کارکن ہونے کاملزم قرار دیاجبکہ رنشا کے قتل کی ترغیب دینے کے الزام میں بے قصور قرار دیا،24 سالہ ماتھیو ہین کنسن کو بھی نیشنل ایکشن کارکن ہونے کاملزم قرار دیا گیا اوراسے6 سال جیل کی سزا سنائی گئی جبکہ جیوری نے 24 سالہ گیرن ہیلم کو اسی الزام سے بری کردیا جسٹس جے نے نیشنل ایکشن کو حقیقی معنوں میں شیطان اور محور سے ہٹ جانے والا قرار دیا۔

تازہ ترین