• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف بیما ریوں میں مبتلا 2 ملین سے زیادہ بر طانوی شہر یوں کی قبل ازوقت موت کا خطر ہ

لندن( نیوز ڈیسک)مختلف بیماریوں میں مبتلا2ملین سے زیادہ برطانوی شہریوں کی قبل از وقت موت کاخطرہ ہے، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ تازہ ترین ریسرچ سے ظاہر ہوتاہے کہ ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر یا دل کے امراض میں کسی بھی ایک مرض میں مبتلا 2ملین سے زیادہ برطانوی شہریوں کی قبل از وقت موت کا خطرہ ہے،ریسرچ سے ظاہرہوتاہے کہ برطانیہ میں موجود2.3ملین مریضوں میں سے 90فیصد مریض جو دل کے امراض میں مبتلا ہیں کسی اور مرض میں بھی مبتلا ہیں جس سے ان کی زندگی مختصر ہوسکتی ہے، رپورٹ کے مطابق دل کے امراض میں مبتلا2.3ملین مریضوں میں سے 57فیصد مریض یعنی کم وبیش1.31فیصد مریض کم از کم 3 جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔برٹش ہارٹ فائونڈیشن کا جس نے یہ ریسرچ کرائی ہے کہناہے کہ ایک سے زیادہ مہلک بیماری میں مبتلا افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد انفرادی امراض کے علاج پر توجہ مرکوز کرنے والے ہیلتھ سسٹم کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے ۔
تازہ ترین