• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل نے عوام میں اعتماد کی فضا پیدا کی ، حافظ اصغر

برمنگھم(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ محمد اصغر نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی جماعتوں کا اتحاد مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے سے عوام کے اندر اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے دوسری جماعتوں کے امیدوار الیکشن سے پہلے ہی نا اہل ہو رہے ہیں سیٹوں کی تقسیم پر احتجاج ہورہے ہیں مجلس عمل میں مختلف جماعتوں کے باوجود ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا اور کوئی امیدوار نا اہل نہیں ہوا مجلس عمل کرپشن کے خلاف مہم کو جا رہی رکھے گی امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پانامہ کی فہرست پیش کی تھی اس میں بقیہ 435 کے خلاف تحقیقات شروع نہیں ہوئی ۔ ان خیالات اظہار انہوں یوکے اسلامک مشن مڈلینڈ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری عمل کے ذرئیعے اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے کےپی کے میں جو وزارتیں جماعت اسلامی کے قائدین کے پاس تھی ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جماعت ہر طرح کی اخلاقی، سیاسی اور معاشی کرپشن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے ۔ تقریب کی صدرارت سپارک بروک اسلامک سنٹر کے خطیب مفتی فاروق علوی نے کی نظامت کے فرائض یوکے اسلامک مشن مڈلینڈ کے صدر ضیا الحق نے انجام دئیے، تحریک کشمیر یورپ کے صدر اور سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمد غالب نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ایک مضبوط اور مستحکم حکومت اور جرأت مند قیادت سے مسئلہ کشمیر حل کرنے مدد مل سکتی ہے جماعت اسلامی ایک جمہوری اور کرپشن سے پاک قیادت ہے اور جماعت نے اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ اہل پاکستان ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی جیسی جمہوری جماعت کا ساتھ دینا ہوگا آزمائے ہوئے لوگوں کو بار بار آزمانا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔ تقریب میں پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس، سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر، تحریک کشمیر یورپ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری فرید الدین لودھی، محمد زبیر شاہین، خواجہ محمد سلیمان، حاجی اللہ دتہ، محمود حسین، ایوب پرویز ، مشتاق خان اور دیگر سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی اور الیکشن میں جماعت اسلامی کی بھرپور حمائت کا یقین دلایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں اورعزیز واقارب کے ساتھ رابطہ کریں گے کہ وہ مجلس عمل کے امیدواروں کو ووٹ دے کامیاب کریں۔
تازہ ترین