• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مناسک حج کی مکمل معلومات حاصل کرنا ضروری ہے، اے بی ایچ

برمنگھم (پ ر) مقدس فریضہ حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور ملائیشیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے عازمین حج ارض مقدس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان سے اس سال تقریباً دو لاکھ جب کہ برطانیہ سے تقریباً پچیس ہزار کے قریب خوش نصیب حج کے مقدس فریضہ کی سعادت حاصل کریں گے۔ برطانیہ میں عازین حج و عمرہ کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل قومی فلاحی تنظیم ایسوسی ایشن آف برٹش حجاج نے عازمین کو خبردار کیا ہے کہ یہ مقدس سفر اپنے مقاصد کے اعتبار سے جتنا اہم ہے اتنا ہی صبر آزما بھی ہے۔ اپنے بشری تقاضوں کو حج کی ادائیگی کے لیے مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ غفلت، کوتاہی اور بے خبری کی روش کو بدل کر اور دوسروں پر تکیہ یا بھروسہ کرنے کے بجائے مناسک کی ادائیگی کے لیے خود مکمل معلومات اور تربیت لے کر جائیں۔ سفر کے لیے مناسب پلاننگ اور تیاری نہ کرنے یا دوران سفر درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار نہ ہوئے یا صحت و تندرستی کی حفاظتی کے لیے احتیاط و تدابیر اختیار نہ کیں تو ایک بیمار جسم اور تفکرات سے پریشان حال ذہین کے ساتھ اس مقدس فریضہ کی صحیح طور پر ادائیگی ممکن نہیں ہوگی۔
تازہ ترین