• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس کی راشننگ سے ہرنیا کے مریضوں کی جان خطرے میں

لندن( نیوز ڈیسک) این ایچ ایس کی جانب سے سرجری کی راشننگ کی وجہ سے ہرنیا میں مبتلا ایسے مریض جن کو فوری سرجری کی ضرورت ہوتی ہےدرد سے تڑپتے ہوئے چھوڑ دئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان خطرے میں پڑجاتی ہے،گارڈین نے یہ رپورٹ دیتے ہوئے لکھاہے کہ سرجنز نے متنبہ کیاہے کہ انگلینڈ میں بڑی تعداد میں این ایچ ایس ہسپتال رقم کی بچت کیلئے ہرنیا کی سرجری کو محدود کررہے ہیں ،اخبار کے مطابق ایسا کرنے والے ہسپتالوں کی تعداد 2014کے مقابلے میں دگنی ہوچکی ہے۔ رائل کالج آف سرجنز اوربرٹش ہرنیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق 57فیصد این ایچ ایس ہسپتال مریضوں کو فوری سرجری کی سہولتیں فراہم نہیں کرتے ۔رپورٹ کے مطابق این ایچ ایس میں سرجری کے منتظر مریضوں کی تعداد گزشتہ 10 کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس وقت سرجری کے منتظر مریضوں کی تعداد 4.3ملین ہوچکی ہے۔
تازہ ترین