• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحاد امت وقت کا تقاضا ہے، علماء و مشائخ

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی)امت مسلمہ کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے اتحاد امت وقت کا تقاضا ہے اور وسیع تر اتحاد صرف اور صرف حضور نبی کریمﷺ کی ذات اقدس پر ہی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہارعلماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنمائوں نے جامع مسجد غوثیہ آسٹن میں میلاد مصطفیٰ ﷺکی روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ادارہ ہٰذا چوہدری عظیم کی صدارت میں منعقدہ محفل میلاد سے علامہ ظہیر الدین، چوہدری سعید، علامہ نجم الدین، صاحبزادہ عماد صدیقی نے خطاب جب کہ قاری غلام مصطفیٰ نے بارگاہ رسالتﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ حاجی محمد ابراہیم اور حاجی رزاق کی نظامت میں منعدہ تقریب میںمقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں آپس کے اختلافات بھلانا ہوں گے۔ چوہدری عظیم نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلام کی جانب راغب کرکے ان کی بہترین تربیت کرنا ہوگی۔ سابق کونسلر امیدوار چوہدری سعید نے کہا کہ برطانیہ ہمارا ملک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے معاشرے میں بھی ہم آہنگی پیدا کی جائے، کامیابی تعلیمات نبویﷺ میں پوشیدہ ہے۔ آخر میں علامہ ظہیر الدین نے اجتماعی دعا کرائی۔
تازہ ترین