• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکولز بجٹ میں کٹوتیوں سے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی، جس فلپ ایم پی

برمنگھم(جنگ نیوز) سکولز بجٹ میںکٹوتیوںسے بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی۔برمنگھم کی بجٹ گرانٹ میں موجودہ ٹوری حکومت ہر سال کمی کررہی ہے، جس کی وجہ سے کونسل کو بہت ساری پبلک سروسزمتاثر ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برمنگھم یارڈلی کی ممبر آف پارلیمنٹ جس فلپ نے نرسری کمپین کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس روک لینڈ نرسری میں ہوا جس کی صدارت صائمہ سلیمان نے کی۔ جس فلپ کو نرسری کمپین کی حمایت میں مدعو کیا گیا تھا۔ جس فلپ نے کہا کہ برمنگھم سٹی کونسل نے جو فیصلہ نرسریاں بند کرنے کا کیا میں اس سے اتفاق نہیں کرتی لیکن مجھے اس بات کا احساس ہے کہ برمنگھم سٹی کونسل نے اپنے بجٹ میں کمی ضرور کرنا ہے کیونکہ اس کے پاس خرچ کرنے کے لیے پبلک فنڈ نہیں ہیں۔ صائمہ سلیمان نے کہا کہ ایک سال سے ہم نرسری کمپین چلا رہے ہیں۔ ہم نے کونسل کی فل میٹنگ میں نرسری کی بندش کے خلاف مظاہرہ اور پٹیشن بھی پیش کی اور برمنگھم کے تمام کونسلرز ک خطوط بھی لکھے ہیں لیکن ابھی تک کونسل نے اپنا فیصلہ نہیں کیا۔ بہت سارے کونسلرز ہماری کمپین کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے بھی کیبنٹ ممبر کو واضح طور پر بتایا کہ ان نرسریوں کو بند نہ کیا جائے لیکن ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔ این یو ٹی کے نمائندے سٹیورٹ رچرڈ سن نے کہا ہمیں اپنی کمپین کو تیز کرنا چاہیے کیونکہ ستمبر میں کونسل اپنی میٹنگ میں فیصلہ کرے گی، ہمیں اس دن زیادہ سے زیادہ والدین اور نرسری سٹاف کو احتجاج میں مدعو کرنا چاہیے۔ روک لینڈ نرسری سے تعلق رکھنے والی محمودہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نرسریاں بڑی اہم سروس مہیا کرتی ہیں۔ ہمیں ان کی بندش کے خلاف اس کمپین کو زیادہ موثر بنانے کے لیے میڈیا سے بھی رابطہ کرنا چاہیے۔
تازہ ترین