• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا سابق خاتون کونسلر کے گھر پر چھاپہ، ماں اور بیٹا گرفتار

پولیس کا سابق خاتون کونسلر کے گھر پر چھاپہ، ماں اور بیٹا گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں المصطفیٰ ٹاؤن میں پولیس کاسابق خاتون کونسلر کے گھرپرچھاپہ، سابق کونسلر بانو بھٹی اوراس کے بیٹے امام بخش بھولو کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں مین پوری وگٹکا برآمدکرکے گھرکاقیمتی سامان بھی تحویل میں لے لیا، تلاشی کے دوران پولیس اہلکار زیورات ولاکھوں مالیت کا قیمتی سامان بھی لے گئے، چھاپے کے دوران خواتین اوربچوں سے بدسلوکی کے خلاف رات گئے خواتین وبچوں کا وادھواہ روڈ پر شدیداحتجاج ، راستے بلاک کرکے روڈ پردھرنا دے کر احتجاج کیا، گرفتار شدگان کی رہائی، قیمتی سامان کی واپسی، چادر اورچار دیواری کے تقدس کی پامالی پرپولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا۔ بعدازاں بھٹائی نگر پولیس نے رات گئے گرفتار سابق خاتون کونسلر بانو بھٹی کو شخصی ضمانت پررہاکرکے بیٹے امام بخش بھولو کو گرفتارکرکے اس کے خلاف مین پوری وگٹکا رکھنے اور پولیس کاروائی کے دوران مزاحمت کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔منگل کو سیشن جج کے احکامات پر ریڈکمشنر نے امام بخش بھولو کی بازیابی کے لئے چھاپے کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ امام بخش بھولو تھانے کی دیوار کود کر فرارہوگیاہے جس پر پولیس نے اس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرکے تھانے کے سب انسپکٹر نبی بخش کو معطل کردیاہے، جبکہ امام بخش عرف بھولو کی بیوی گل ناز کے وکیل اشفاق خاصخیلی کاکہناہے کہ امام بخش پولیس کی تحویل میں ہے، پولیس نے جھوٹامقدمہ درج کیاہے ۔ورثا کوخدشہ ہے کہ امام بخش کو ماورائے عدالت پولیس مقابلے میں ہلاک کردیاجائے گا اس کی جان بچانے کے لئے اسے بازیاب کرالیا جائے، سیشن جج حیدرآباد نے ریڈ کمشنر کی رپورٹ پر ایس ایچ او بھٹائی نگر کو آج طلب کرلیاہے۔

تازہ ترین