• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمایہ دارانہ جمہوریت کی بنیاد بدعنوانی اور اقربا پروری پر ہے، کامریڈ اقبال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سرمایہ دارانہ جمہوریت کی بنیاد ہی بدعنوانی‘ بدانتظامی اور اقربا پروری پر ہے‘ حکمران طبقات کی پارٹیاں الیکشن مہم میں ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ کر اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ یہ باتیں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے ضلعی سیکریٹری کامریڈ اقبال اور کامریڈ اظہر نے سائٹ ایریا میں پی ایس 64 سے آزاد امیدوارکامریڈ اظہر کی الیکشن مہم میں مختلف مزدور کالونیوں میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آج مزدور طبقہ جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اس کا حل صرف مزدوروں کے نمائندہ افراد کے پاس ہے، گذشتہ دس سال سے سندھ میں برا جمان حکمران پارٹی نے مزدوروں کی تمام فلاح و بہبود کی اسکیموں کو روک رکھا ہے، ریٹائرڈ مزدور یومیہ 175 روپے ای او بی آئی سے وصول کرتے ہیں جو سراسر ظلم ہے، مزدوروں کے متواتر احتجاج کے باوجود بھی حکمرانوں اور افسر شاہی کے کانوں پر جوں نہیں رینگی۔

تازہ ترین