• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائینز ایریا،دوران گشت پراسرار طور پر گولی لگنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بریگیڈ کے علاقے نیو پریڈی اسٹریٹ گدا موڑ لائینز ایریا میں 2موٹر سائیکلوں پر سوار 4اہلکار گشت میں مصروف تھے کہ اچانک ایک مشتبہ شخص کو دیکھ کر اہلکاروں نے اس کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر ایک اہلکار پیدل ہی مشتبہ شخص کے تعاقب میں اسلحہ ساتھی اہلکار کو دے کر بھاگا اسی دوران عقب سے ایک گولی چلی جو کہ اہلکار کی گردن اور سر کے درمیان پیوست ہو گئی ،گولی لگتے ہی اہلکار زمین پر گر گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا ،پولیس کےمطابق جاں بحق ہو نے والے اہلکار کی شناخت 40سالہ امین ولد گل زمان کے نام سے کی گئی ۔

تازہ ترین