• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور وزنی سامان کے نیچے دب کر2افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے تیسر ٹائون ٹنکی اسٹاپ کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش عباسی اسپتال لائی گئی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 25سالہ عرفان ولد نورالہدیٰ کے نام سے کی گئی ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ پر واقع گودام میں کام کے دوران وزنی چیز گرنے سے دب کر ایک مزدور 30سالہ ظہور خان ولد نذر دین جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین