• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارٹن کوارٹرز سمیت وفاقی اداروں کے مکانات خالی کرانے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈملازمین سمیت 31افراد کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئےمارٹن کوارٹرز اور دیگر وفاقی اداروں کے مکانات خالی کرنے کا حکومتی نوٹس کو درست قرار دیاہےاور درخواست گزاروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ حکومت کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جلدازجلد جواب دیں،عدالت عالیہ نے قراردیاہےکہ غیر قانونی قبضہ ختم کرانا عدالت کی ذمہ داری نہیں ہے،سرکاری مکانات خالی کرنے کا معاملہ متعلقہ حکام قانونی طریقہ سے حل کریں،تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالرسول میمن اورجسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مارٹن کوارٹر اور دیگر وفاقی اداروں کے مکانات خالی کرانے اور سرکاری مکانات میں رہائش پزیر مختلف درجہ بندی والے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم پنشنرز کے بچوں کی جانب سے مجموعی طورپر 31آئینی درخواستوں پر محفوط کیا گیا33صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین اور دیگر کی درخواستیں مسترد کردیں اور اپنے فیصلے میں کہاہےکہ وفاقی حکومت کی جانب سے مکانات خالی کرنے کےلیے جاری شوکاز نوٹس درست اقدام ہےدرخواست گزاروں کو چاہئے کہ وہ جلدازجلد حکومتی نوٹس کا جواب دیں اور متعلقہ حکام کو قانونی طریقہ کار کے مطابق اس معاملے کو حل کرنا چاہیئے۔

تازہ ترین