• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض جماعتیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہی ہیں،جبران ناصر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس111 کسے آزاد امیدوار اور سماجی رہنما جبران ناصر نے کہا ہے کہ کچھ جماعتیں عقیدہ کو سامنے لا کر میرے خلاف منفی پروپگنڈہ کر رہی ہیں تاہم میں اپنے خلاف تمام تر منفی مہم کے باوجود انتخاب میں حصہ لوں گا اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھوں گا،بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جبران ناصر نے کہا کہ میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں اترا ہوں شدت پسند عناصر کو مجھ سے ڈر ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچھ جماعتوں کے بعض افراد میرے خلاف منفی پروپگنڈہ کر رہے ہیں میں اپنی تما م معلومات الیکشن کمیشن اورنادرا کو دے چکا ہوں،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا لیکن انہوں نے کوئی تفریق نہیں کی تو ہم کون ہوتے ہیں تفریق کرنے والے۔انہوں نے کہا کہ میں عوامی مسائل پر آواز اٹھاتا ہوں خدمت میرا منشور اور عوامی مسائل کے حل کے سیاست کر رہاہوں۔

تازہ ترین