• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے عوام ناانصافیوں کے باعث مشکلات کا شکار ہیں،امیدواران متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےضلع سینٹرل سے نامزد امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے خطاب کیا ، ریلیوں کی سربراہی کی اور مختلف برادریوں سے ملاقاتیں کرکے ان سے 25جولائی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ، امیدواران کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام محرومیوں ، ناانصافیوں کے باعث شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں ، عوام ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں سے یہ سوال تو کرتے ہیں کہ آپ نے ہمارے لئے کیا کیا لیکن جب ایم کیوایم کے منتخب نمائندے ایم کیوایم پر ہونے والے مظالم کے تسلسل کو بیان کرتے ہیں تو عوام سمجھ جاتے ہیں لیکن دیگر سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ وہ جھوٹ اور بے بنیاد الیکشن مہم چلا کر کراچی کے عوام کے دلوں کو ہرگز نہیں جیت سکتے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد سیاست برائے سیاست نہیں بلکہ سیاست برائے خدمت ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں ٹکٹوں کی فروخت کو اپنا ذریعہ آمدنی بنایا ہوا ہے ۔

تازہ ترین