• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی مہم میں سیاستدان اخلاقی اقدار کوپامال کر رہے ہیں،مفتی نعیم

کراچی (پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست نسل نو پر غلط اثرات ڈال رہی ہے ، سیاستدانوں کواخلاقی اقدارکو ملحوظ رکھنے کی ضرورت ہے ، انتخابی مہم میں عوامی لیڈروں کی نازیبا گفتگو اور فحش کلامی ،بداخلاقی پوری قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے، بگڑے اخلاق کے حامل افراد قوم کی نمائندگی کے مجاز کیسے ہوسکتے ہیں؟،بداخلاق سیاستدانوں پر آرٹیکل لاگو ہونا چاہیے ۔بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ایک سیاسی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاستدان اقتدار کیلئے ہر طرح کے حربے آزما رہے ہیں مخالفین کو چور ڈاکو، لٹیرا اور حرام خور کہناعام سی بات ہوگئی، پاکستانی قوم مہذب اور شائستہ قوم ہے سیاستدانوں کااس طرح ایک دوسرے کو گدھے یا بے غیرت کہنا نہ کسی طوردرست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام میں اخلاق حسنہ کی ترغیب کے ساتھ زبان کی حفاظت کا بھی حکم دیاگیا ہے ، روز قیامت اخلاق حسنہ سے زیادہ کوئی چیز بھاری نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملکی سیاستدان ایک طرف کرسی اوراقتدار کی خاطر اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے ہیں تو دوسری جانب اپنی سیاست چمکانے کیلئے شعائراللہ اور دین کو بھی مذاق بنانے سے گریز نہیں کررہے ہیں۔

تازہ ترین