• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی طاقتیں پاکستان میں انتخابی ماحول کو کشیدہ بنانے کی سازشوں میں مصروف ہیں، اسلئے ملک میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں میں غیرملکی ہاتھ نمایاں ہیں، اسلئے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ انتخابی عمل تشدد اور حالات کی خرابی کے بغیر مکمل ہوسکے۔

تازہ ترین