• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینشنرز کی ان کےقریبی علاقوں میں تصدیق کیلئے کمیٹی قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایات پر چلیہ ،گجو ،گھارو، دھابیجی، ٹھٹھہ سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر واٹربورڈ کے ضعیف و بزرگ پینشنرز کی ان کے قریبی علاقوں میں تصدیق کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو پینشنروں کے شہروں و قصبات کے قریب جا کر ان کی تصدیق کرے گی، ایم ڈی واٹربورڈ نے یہ اقدام کراچی کے مضافات اور دیگر شہروں میں رہائش پذیر آؤٹ اسٹیشنز کے ضعیف و بزرگ پینشنرز کو ان کے اپنے شہروں سے کراچی آکر دفتروں کے چکرلگانے کی زحمت سے بچانے کیلئے اٹھایا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر فنڈز اینڈ ایڈمنسٹریشن محمد ثاقب نے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے ،کمیٹی کے کنوینئر اکاؤنٹ آفیسر فنانس عرفان حمید ہیں جبکہ اراکین میں ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹرعیسیٰ رضا ، سپرنٹینڈنٹ فنانس ذوالفقار عالم، سینئر آڈیٹر سلیم صدیقی اور سینئر آڈیٹر پینشن شمشاد شامل ہیں،کمیٹی نے گزشتہ روز گھارو ریسٹ ہاؤس میں گھارو اور قریبی شہروں میں رہائش پذیر35سے زائد ضعیف پینشنروں کی ویریفکیشن مکمل کرلی۔
تازہ ترین