• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق روڈ ،پارک میں دومنزلہ عمارت پرمشتمل سیاسی جماعت کا دفترمسمار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کےایم سی انسداد تجاوزات سیل نےطارق روڈ کے قریب نوخیزپارک میں دومنزلہ عمارت پرمشتمل ایک سیاسی جماعت کا دفترمسمارکر دیاافس 16کمروں پرمشتمل تھا اس موقع پرکے ایم سی انسدادتجاوزات سیل پولیس کی بھاری نفری موجود تھی کےایم سی انسداد تجاوزات سیل کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کہا ہے کہ گراؤنڈ اورپارکس پرقائم کسی سیاسی جماعت کا دفتر قائم نہیں ہونے دینگے نوخیزپارک میں کس سیاسی جماعت کا دفترتھا معلوم نہیں عدالتی حکم ملااپریشن شروع کردیا دومنزلہ عمارت بغیرنقشے کی تھی جس میں 16 کمرےتھے سیاسی جماعت کون سی تھی رابطہ نہیں ہوا اپریشن پرپہنچے تو کمرے خالی تھے۔
تازہ ترین