• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھیم پورہ،فیکٹری میں آگ لگنے سےسامان اورمشینیں جل گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رسالہ کے علاقے بھیم پورہ میں واقع مغل کمپاؤنڈ میں قائم ربڑ بنانے کی فیکٹری میں بدھ کی شام تقریبا 5 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں اور شعلوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی ، ترجمان نے بتایا کہ آگ نے ربڑ کی وجہ سے شدت اختیار کرلی تھی جس کی وجہ سے مزید 2گاڑیوں کو بھیجا گیا جنہوں نے 2گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے اور کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،ترجمان نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کارخانے میں موجود لاکھوں روپے کا تیار اور خام مال کے ساتھ مشینیں جل گئیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
تازہ ترین